؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

اسماعیل ندوانی ٹپیدار امان اللہ ندوانی سرکاری زمین بیچ کر ارب پتی بن گئے۔

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : May/20/2023

کراچی:(اسٹاف رپورٹر)
پاکستانی تاریخ میں نئی تاریخ رقم کرنے والے ارب پتی تپیدار ندوانی برادر پر قانون کا شکنجہ کسنے لگا
قانون نافذ کرنے والے کسی بھی ادارے کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے جعل سازی کرکے سرکاری اراضی فروخت کرتے ہوئے ندوانی برادرز ارب پتی بن گئے
اربوں روپے کی سرکاری اراضی ہڑپ کرنے پر اینٹی کرپشن سندھ کی جانب سے  بڑے پیمانے پر انکوائری شروع اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق تپیدار امان اللہ ندوانی آپنے بھائی اسماعیل ندوانی کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی کراچی کے مختلف لینڈ گریبر  کو فروخت کرنے پر بڑے پیمانے  پے انکوائری شروع کر دی ذرائع کے مطابق ندوانی برادر ڈسٹرکٹ ویسٹ میں واقعہ دیہ ہلکانی کے غریب عوام کی مروسی زمین کو جعلسازی سے مختلف بلڈر مافیا کو  فروخت کرتے رہے اور سرکاری ادارے خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ایک سروے کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ویسٹ کے سابقہ ایس ایچ او انم اعجاز چوہدری بھی ندوانی برادر کی پشت پناہی میں  پیش پیش رہے اور کروڑوں روپے رشوت  سے اپنی جیب گرم کرتے رہے
تپیدار امان اللہ اور اسماعیل ندوانی ڈسٹرکٹ ویسٹ میں موجود کسی بھی سرکاری اراضی پر باآسانی قبضہ کر لیتے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ ہم اوپر سے لے کر نیچے تک تمام سسٹم کو چلانے والے لوگ ہیں کراچی ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عوام نے آرمی چیف کور کمانڈر کراچی اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا  کہ ندوانی برادرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ غریب لوگوں کو انصاف مل سکے